وفاقی دارالحکومت میں نجی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ ، 20 طالبات زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 11:57

وفاقی دارالحکومت میں نجی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ ، 20 طالبات زخمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : وفاقی دارالحکومت میں نجی یونیورسٹی کی بس کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 20 طالبات زخمی ہو گئیں۔حادثہ ڈھوک کشمیریاں جی الیون سگنل پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار بھی جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت علاؤالدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ نجی یونیورسٹی کی بس بریک فیل ہونے کے باعث ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والی طالبات کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے حادثے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :