زرعی قرضوںکا حجم 700 ارب روپے کردیاگیا ہے٬ محکمہ زراعت

بدھ 2 نومبر 2016 11:56

سرگودھا۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)ملکی معیشت میں زراعت کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ٬ جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 21فیصد ہے اور 63فیصد برآمدات کا انحصار بھی زراعت پر ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق ملکی زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے 100 ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے۔صوبہ میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں کاشتکاروں کو متعدد مراعات دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ حکومت نے زرعی قرضوں کے حجم میں اضافہ کرکے یہ رقم 700 ارب روپے کردی ہے۔