عروہ حسین اور فرحان سعید نے شائقین کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی

اس جوڑی کے مداح طویل عرصے سے ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں

بدھ 2 نومبر 2016 11:54

عروہ حسین اور فرحان سعید نے شائقین کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار اداکار فرحان سعید نے جب سے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے٬ تب سے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو ان کی ایک ساتھ تصاویر دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں۔یہ دونوں تقریباً ہر ایونٹ میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہیں٬ اور وہاں موجود شائقین اور میڈیا کی پوری توجہ اپنی جانب سمیٹ لتیے ہیں۔

(جاری ہے)

اور ایسا ہی کچھ ہوا ہم اسٹائل ایوارڈز کے موقع پر٬ جب یہ دونوں اداکار ایک ساتھ اسٹیج پر ایوارڈ پیش کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے۔رپورٹس کے مطابق اسٹیج پر فرحان سعید نے جب عروہ سے سوال کیا کہ ان کا پسندیدہ پرفارمر کون ہے٬ جس پر عروہ کا کہنا تھا کہ وہ علی ظفر کو بے حد پسند کرتی ہیں۔یہ سٴْن کر فرحان سعید کا کہنا تھا کہ مجھے لگا٬ تم میرا نام لوگی٬ اس پر عروہ پریشان ہوگئیں۔تاہم فرحان سعید کا انہیں مطمئن کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چلو کوئی نہیں٬ اب لڑکی بوائے فرینڈ کا نام لیتے اچھی تھوڑی لگے گی۔واضح رہے کہ ان دونوں نے اپنے رشتے کا اعلان گزشتہ سال کیا تھا٬ جس کے بعد مداح طویل عرصے سے ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :