مشہور کارٹون سیریز’’ کیپٹن پلینٹ پر ‘‘فلم بنانے کا فیصلہ

فلم میں ٹائٹینک فیم سٹار لیونارڈو ڈی کیپریو مرکزی کردار میں نظر آئیں گے

بدھ 2 نومبر 2016 11:55

مشہور کارٹون سیریز’’ کیپٹن پلینٹ پر ‘‘فلم بنانے کا فیصلہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)نوے کی دہائی کی مشہور کارٹون سیریز کیپٹن پلینٹ پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں لیو نارڈو ڈی کیپریو مرکزی کردار ادا کریں گے۔ پیرا ماؤنٹ فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پر جلد کام شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

نوے کی دہائی کی مقبول کارٹون سیریز کیپٹن پلینٹ کے شائقین ہو جائیں تیار کیونکہ کیپٹن پلینٹ ایک بار پھر آ رہا ہے اپنی جادوئی طاقتوں کے ساتھ اس بار فلم میں۔ فلم میں ٹائٹینک فیم سٹار لیونارڈو ڈی کیپریو مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جو دنیا کو آلودگی سے پاک کرنے کی مہم پر ہونگے۔ پیرا ماؤنٹ فلمز کے مطابق فلم پر کام کا آغاز جلد شروع کیا جائے گا۔