ایمنسٹی انٹرنیشنل ٬ عالمی ریڈکراس کشمیری نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں٬ہائی کورٹ بار ایسی ایشن٬ بارہمولہ جیل میں نظر بند وں کی مارپیٹ کی مذمت

بدھ 2 نومبر 2016 11:45

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے ڈسٹرکٹ جیل بارہمولہ میں قیدیوں کی مارپیٹ اور انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارہمولہ سب جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند افراد کے رشتہ داروں نے بار ایسو سی ایشن کو مطلع کیا ہے کہ جیل سپر یٹنڈنٹ رجنی سہگل نے بارہمولہ سب جیل کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد سرینگر ٬سوپور اور بانڈی پورہ کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں مطلوب 9نظربندوں کو ضلع پونچھ کی جیل میں منتقل کروایا جبکہ نظر بندوں کو طبی امداد سے بھی محروم کردیاگیا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ جیل سپر نٹنڈنٹ کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف جب نظربندوں نے احتجاج کرنے کی کوشش کی تو ان کی شدید مار پیٹ کی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ نظربندوں کے اہل خانہ کو بھی انکے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ بارایسو سی ایشن کی طرف سے جاری بیان میں نظر بندوں کے خلاف جبر واستبداد کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹر نیشنل اور عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لئے اپنی ٹیمیں مقبوضہ علاقے میں بھیجیں ۔ٍ

متعلقہ عنوان :