Live Updates

اسلام آباد میں لڑی جانے والی لڑائی کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ سی پیک منصوبے کے خلاف ہے ٬ڈاکٹر قادر مگسی

نواز شریف سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور تحریک انصاف سے مذاکرات کریں ٬ مار پیٹ اور آنسو گیس چلانے سے مسائل حل نہیں ہونگے٬ چئیرمین سندھ ترقی پسند پارٹی

منگل 1 نومبر 2016 19:56

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2016ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں لڑی جانے والی لڑائی کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ سی پیک منصوبے کے خلاف ہے اور اس کے پیچھے بین الاقوامی برادری کا ہا تھ ہے اس لیے نواز شریف سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور تحریک انصاف سے مذاکرات کریں کیونکہ مار پیٹ اور آنسو گیس چلانے سے مسائل حل نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں سکھر کے سنیئر صحافی شبیر بیدار بھٹو کے انتقال پر انکے بیٹے ایاز بھٹو سے تعزیت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ڈاکٹر قادر مگسی کا کہناتھاکہ احتجاج عمران خان کا جمہوری حق ہیسیاسی اور جمہوری قوتوں کے درمیان دست و گریباں ہونے سے تیسری قوت کو فائدہ ہوگا جس سے ہمیشہ جمہوریت کو خطرہ رہتا ہے٬میاں صاحب ہٹ دھرمی سے نہیں سنجیدگی سے معاملات حل کریں آنسو گیس چلا کر یہ معاملات درست نہیں ہونگیانہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ دب کر پاکستان کامعامہ ابھر گیا ہیجنرل راحیل شریف پروفیشنل سولجر ہیں باوقار طریقے سے ریٹائرمنٹ لیں گے اور ایک نئی تاریخ رقم کریں گے ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے فوج کامورال بلند ہوا ہیانہوں نے مزیدکہا کہ ہم تو پہلے سے کہتے آرہے تھے کہ ایم کیوایم دہشت گردتنظیم ہے مگر ہماری کسی نے نہیں سنی چہرے بدلنے کے باجود ان کا صوبہ بنانے کا مطالبہ ختم نہیں ہوجب ہم نے ان کے قائد کو الگ صوبہ بنانے نہیں دیا تو فاروق ستار کو کیسے بنانے دیں گے فاروق ستار جب بھی صبح نیند سے اٹھتے ہیں تو ایک الگ صوبہ بنا ہوا دیکھتیہیں الطاف حسین اور زرداری میں کوئی فرق نہیں ہے ایک صوبہ بنا کر چیمپیئن بننا چاہتا ہے تو دوسرا صوبے کو کنگال بنا کر۔

(جاری ہے)

جب دیگر صوبوں میں دہشت گردو تنظیموں پرپابندی عائد کی جا رہی تو سندھ میں کیوں نہیں اگر ایم کیو ایم والے پاک و صاف ہیں تو عدالتی کمیشن کا سامناکریں اگر اس میں وہ بری ہو جاتے ہیں تو پھر ملک میں سیاست کریں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تین قوتوں کی وجہ سے ترقی نہیں کرسکا ہے اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ ٬ جا گیردارنہ نظام اور نسل پرستی اس کی راہ میں رکا وٹ ہیں ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں بھروپر حصہ لے کر پیپلزپارٹی کو مزید موج مستی کرنے نہیں دیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات