سکول وین الٹنے سے طلباو طالبات زخمی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 1 نومبر 2016 17:12

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ یکم نومبر ۔2016ء ) پیرمحل ،کمالیہ روڈ پر سکول وین الٹ گئی ڈرائیور سمیت ایک درجن سے زائد طلبا و طالبات زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر669/10گ ب سے سکول وین طلبہ طالبات سے اورلوڈکمالیہ روڈ پیرمحل پر تیز رفتاری سے آرہی تھی کہ اچانک بے قابوہوکر الٹ گئی جس سے وین میں سوار سمیرا کنول دختر محمد صدیق ، آسیہ غفار دختر محمد غفار ، حمیر اکنول دختر محمد صدیق ، بشریٰ رؤف دختر عبدالرؤف ،شاہ زیب ولد محمد بوٹا،طلعت عباس ولد محمد عباس ،عائشہ یونس دختر محمد یونس سمیت درجن بھر طلبہ طالبات زخمی ہوگئے دوبچیوں کی حالت نازک ہونے پر سول ہسپتال پیرمحل سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا

متعلقہ عنوان :