عمر ان خان نے ریڈ زون کی جانب داخل ہوئے تو ان کے خلاف پر چہ درج کیا جائے ‘اشتعال انگیز تقریریوں سے عوام کو جرم کر نے پر اکسانے کی شد ید الفاظ میںمذ مت کرتے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء چوہدری مشتاق زرگر کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 1 نومبر 2016 16:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء چوہدری مشتاق زرگر نے کہا ہے کہ عمر ان خان نے ریڈ زون کی جانب داخل ہوئے تو ان کے خلاف پر چہ درج کیا جائے اشتیال انگیز تقریریوں سے عوام کو جرم کر نے پر اکثانے کی شد ید الفاظ میںمذ مت کرتے ہیں ‘بیرو نی سازشوں کے ہاتھوں کو مضبوط کر کے عمران خان پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچا رہے ہیں حکومت پاکستان کسی قسم کے غیر آئنی کام نہیں ہونے دے گئی عمران خان کے ناپاک عزائم کو پاکستان کے 18کروڑ عوام خاک میں ملا دیں گئے عوام کو بے وقوف بنا کر خود وزیر اعظم کا خواب دیکھنے والے عوام کی عدالت میں ننگے ہو چکے ہیں مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کی بلا دستی پر یقین رکھتی ہے جمہوریت میں جلا ئو گھیرائو کی کوئی گنجائش نہیں ن لیگ افہام و تفہیم کی پالیسی پر عمل پیرا ہے میر جعفر اور میر صادق کا کردارادا کر کے بیرونی سازشوں کے ہاتھ مضبوط کیئے جا رہے ہیں بیرونی اشاروں پر ملک میں عدم استحکام پیدا کر نے والوں کے مقاصد کسی بھی صورت پورے نہیں ہو گئے کچھ لوگوں کو پاکستان میں امن ہضم نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسلام آباد کو لاک ڈائون کرنا اور اسمبلی کی میز پر نہ آنا ملک کی سلامتی دائو پر لگانے کے مترادف ہے عمران خان سیاسی لحاظ سے یتیم ہو چکے ہیں ان کا سیاسی روزگار صرف اور صرف جمہوریت کو ڈیل ریل کرنا ہے ان کی گھنائونی سازشوں کا پردہ انہوں نے خود ہی چاک کر دیا ہے یہ لوگ شروع دن سے ہی جمہوریت مخالف سرگرمیوں پر گامزن رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2002ء میں مشرف کا ساتھ محض اس لئے دیا تھا کہ یہ آمریت کے زیر سایہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم بننے کے خواہاں تھے مگر ان کے ہاتھ اس وقت بھی کچھ نہیں آیا تھا ان کی گھنائونی اور منفی حرکات پوری پاکستانی قوم جان چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج کی مکمل اجازت ہے لیکن ان کو کسی بھی صورت اسلام آباد لاک ڈائون نہیں کرنے دینگے

متعلقہ عنوان :