فیصل آباد میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ٬ ماں بیٹا جاں بحق

منگل 1 نومبر 2016 16:09

فیصل آباد۔یکم نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) پولیس تھانہ ستیانہ فیصل آباد کے علاقہ چک نمبر 36 گ ب کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں 14 سالہ نوجوان عثمان ولد محمد طفیل اور اس کی 40 سالہ والدہ زبیدہ بی بی زوجہ محمد طفیل جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ عثمان اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ جب وہ چک نمبر 36 گ ب کے قریب پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دونوں ماں بیٹے کے بے قابو ہو کر سڑک پر گرنے سے ان کے سروں میں شدید چوٹیں آئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکیو1122 کو طلب کیا گیا مگر اس دوران زیادہ خون بہنے کی وجہ سے دونوں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ تاہم دوسرا موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ دریں اثناء ضروری قانونی کارروائی کے بعد متوفیان کی لاشیں ان کے ورثاء کے سپرد کر دی گئی ہیں اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :