ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل٬ شعیب شیخ کو ضلعی عدالت نے بری کردیا ٬ کیس خارج

پیر 31 اکتوبر 2016 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل٬ شعیب شیخ کو ضلعی عدالت نے بری کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے کی۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کو بری کر دیا گیا۔ ایگزیکٹ کمپنی کے وکیل رضوان عباسی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس بدنیتی اور سازش پر مبنی ہے جس میں جیو ٬ ایکشپریس ٹریبیون اور بھارتی ایجنٹ ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

کیس کے پیچھے بول نیٹ ورک کو روکنا ہے۔ مزید دلائل دیتے ہوئے رضوان عباسی نے کہا کہ ایگزیکٹ 2006سے بزنس میں ہے مگر2015میں کارروائی کیوں کی گئی جس سے سازش صاف ظاہر ہوتی ہے۔ اس سازش میں ایکسپریس ٹریبیون کے مالک سلطان لاکھانی کا کردار ہے جن ا الحاق نیو یارک ٹائمز سے ہے۔ ایگزیکٹ کے خلاف ڈیکلن واش کی خبر بھی اسی سازش کی کڑی ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل اور ایگزیکٹ کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد20اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ آج فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو کسی سے بری کر دیا۔(علی )

متعلقہ عنوان :