ایڈیشنل سیشن جج نے ایگزٹ کمپنی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کے حوالے سے دائر درخواست خارج کردی٬ شیعب شیخ بری

پیر 31 اکتوبر 2016 16:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج عبدالقادر میمن نے ایگزٹ کمپنی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کے حوالے سے دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے شیعب شیخ کو بری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایف آئی اے اور ایگزٹ کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 20 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیاتھا جو پیر کو سنایا گیا۔ ایگزیٹ کے وکیل راجہ راضوان عباسی ایڈوکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایگزٹ کے خلاف کیس سازش اور بدنیتی پرمبنی ہی اورایگزیکٹ کے خلاف کیس بول کو روکنے کے لیے بنایا گیا۔ ایگزیٹ 2006 سے بزنس میں ہے مگر 2015 میں بول کو لانچ ہونے سے روکنے کے لیے جھوٹا کیس بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :