وزیراعظم محمد نوازشریف اور اس کی ٹیم نے ملک کو ہر لحاظ سے مستحکم بنادیا ہے‘ ملک کے اندر ترقیاتی اسکیمات کے جال بچھاکر پاکستانی قوم کے دل جیت لیئے ہیں٬ میر عبدالماجدابڑو

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:10

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سابق مشیر میر عبدالماجدابڑونے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور اس کی ٹیم نے ملک کو ہر لحاظ سے مستحکم بنادیا ہے‘ ملک کے اندر ترقیاتی اسکیمات کے جال بچھاکر پاکستانی قوم کے دل جیت لیئے ہیں‘ 2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت حاصل کرکے اپنی حکومت اور محمد نوازشریف کو وزیراعظم منصب پر ایک بار پھر سے بٹھائے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میرعبدالماجدابڑو نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے بلوچستان کی خوشحالی اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں اور وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی نگرانی میں بلوچستان دن دگنی رات چگنی ترقی کررہا ہے صوبے کی خوشحالی اور ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لئے عوام کو بھی حکومت کاساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کی ترقی کے لئے بہت سے کئی اہم منصوبے شروع کیئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

زرعی کالج کے قیام کی وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے منظوری دے دی ہے۔ ڈیرہ مرادجمالی اور اس کے گردونواح میں بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے اوچ پاور سے بجلی کی ترسیل کے لئے 220کے وی گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کاکام آخری مراحل میں ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد عوام کوبجلی کے لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 28میں سابقہ منتخب نمائندوں نے کچھ نہیں کیا اور علاقے کو پسماندگی کا شکار بنادیا اور عوامی مسائل کو کم کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کرتے رہے ہیں اور اب ایک بار پھر سے انہی لوگوں نے عوام کو لولی پوپ دینے کی کوشش شروع کردی ہے عوام ان سے ہوشیار رہیں انشاء اللہ میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے اور 2018کے الیکشن میں ایک بار پھرسے عوام کی طاقت سے جیت کر ان کی خدمت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :