Live Updates

عمران خان ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں٬ حاجی پرویز خان

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی سلامتی کو داو پر لگانے والوں کی سازشوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) سابق رکن قومی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹروپولٹن کارپوریشن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں٬ پرویز رشید کو ان کے ذمہ داریوں سے ہٹائے جانے پر خوشیوں کے شادیانے بجانے اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے کے بجائے ہوش کے ناخن لیں اور سول و عسکری قیادت میں غلط فہمیاں پیدا کرنے سے باز رہیںپاکستان کے عوام ان کے بہکاو میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت ایک کمٹمنٹ کے ساتھ پاکستان میں جمہوری استحکام اور ترقی کے لئے جدو جہد کر رہی ہے اور کوئی سازش ملک میں جمہوری نظام نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ حاجی پرویز خان نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے تحریک انصاف کی ملک دشمن سازشوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے جو تعصب ٬ گھیراو جلاو اور شر انگیز پراپیگنڈے کے زریعے ملک کا مستقبل داو پر لگانا چاہتے ہیں اور بنی گالہ میں موچہ زن ہو کر خیبر پختوانخواہ اور دوسرے صوبوں کے عوام کو مشتعل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا ہے اور واشگاف الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاست کے نام پر جنگی جنون پیدا کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنما ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور ان کی یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحدمت کو لاک ڈائو ن کرنے والے شہریوں کی زندگی اجیرن بنانے چاہتے ہیں جنہیں اس کی اجاذت ہر گز نہیں دی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات