ملک تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے ٬ظفر اقبال

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ملک تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور پوری دنیا اس کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے سواں کالونی غازی آباد میں گلیوں کے تعمیراتی پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان دن دگنی اور رات چگنی ترقی کر رہا ہے اب وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں سبز پاسپورٹ پاکستانیوں کے لیے باعث تکریم ہو گا اور اسکی بنیادی وجہ حکومت کی مسلسل مخلصانہ جدوجہد ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تعمیر و ترقی دشمن کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم تفریق کی بجائے متحد ہو کر دہشت گردی اور غربت جیسے مسائل کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے اور کسی افرا تفری اور باہمی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والی تحریکوں کا حصہ نہ بنے