موبائل فون کے استعمال کے نقصانات ‘‘کے حوالے سے روڈ یوزرز کے لیے آگاہی مہم شروع

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے دورانِ ڈرائیونگ’’ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات ‘‘کے بارے میں وسیع پیمانے پر روڈ یوزرز میں آگاہی مہم شروع کر دی اس دوران آن گرائونڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات بالخصوص پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات کے بارے میں خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقعہ پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں میں آگاہی فراہم کر کے دوران سفر ان کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے اس حوالے سے قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ اس آگاہی مہم کا مقصد حادثات کی روک تھام اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے رونما ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹ واقعات جن کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو تی ہیں اور شہریوں میں شعور اجاگر اور احساسِ ذمہ داری پید ا کر کے موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے رونما ہونے والے روڈ ایکسیڈنٹ واقعات کو کنٹرول کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایجوکیشن ونگ خصوصی طور پر آن گرائونڈ بذریعہ آگاہی پمفلٹس اور لیکچرز کے ذ ریعے آگاہی فراہم کرے گا انہوںنے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی دورانِ ڈرائیونگ سڑکوں پر رونما ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھا کر سفر کے دوران شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیئے دن رات کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :