ٹیلنٹڈ نوجوان کھیلوں کے میدان میں بھی پاکستان کے وقار کو بلند کریں گے٬ڈاکٹرجاوید احمد

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی سپورٹس ایڈمشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے کہا ہے کہ میرٹ پر سپورٹس سیٹ کو پر کرنے سے نہ صرف یونیورسٹی کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا بلکہ ہمارا نوجوان ٹیلنٹ کھیلوں کے میدان میں بھی پاکستان کے وقار کو بلند کرے گا۔ انہوں نے سپورٹس کمیٹی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نہ صرف طالبعلموں کی اسناد کا بغور جائزہ لیا بلکہ ٹرائلز پر بھی گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور کھیل کے میدان کی بہتری کیلئے بھی مختلف تجاویز بھی دیں۔

(جاری ہے)

سپورٹس کمیٹی کے علاوہ مختلف کھیلوںکے پروفیشنل کوچز نے تقریباً200سے زیادہ طلباء کے ٹرائلز لئے۔ مزید برآں انڈر گریجویٹ طالبات کے ٹرائلزآج صبح 9بجے مریم ہال میں ہوں گے۔مختلف شعبوں میں کھیلوں کی مختلف نشستوں کیلئے کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی اور منتخب کھلاڑیوں کو تین دن کے اندرموبائل پر مطلع کردیا جائے گا۔ ٹرائلز لی جانے والی گیمز میں کرکٹ٬ بیڈ منٹن ٬ ٹیبل ٹینس٬ لان ٹینس٬ سکواش٬ جمناسٹک٬والی بال٬ بیس بال٬ رگبی٬ ہینڈ بال٬ باسکٹ بال٬ باڈی بلڈنگ٬ ویٹ لفٹنگ٬ تیکوانڈو٬ ایتھلیٹکس٬ رسہ کشی٬ باکسنگ سکاؤٹنگ اور فٹ بال شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :