صوبہ بھر کی سیشن وسول کورٹس میں (آج) سے نئے عدالتی اوقات کار نافذ العمل ہوں گے

اتوار 30 اکتوبر 2016 22:00

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) صوبہ بھر کی سیشن وسول کورٹس میں آج سے نئے عدالتی اوقات کار نافذ العمل ہوں گے٬اس ضمن میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج یکم نومبر سے صوبہ بھرکی سیشن وسول کورٹس میں روزانہ سوموارسے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک فرائض سرانجام دئیے جائیں گے جبکہ روزانہ ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک وقفہ بھی ہوگا اورجمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک فرائض سرانجام دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :