کوئٹہ ٬وزیر اعلیٰ نے دُکی کو ضلع بنا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں٬چیئر مین میونسپل کمیٹی

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) میونسپل کمیٹی دُکی کے چیئر مین حاجی فتح محمد ناصر جنر ل کونسلر یار محمد ناصر کسان کو نسلر عبداللہ کاکڑ جنر ل کونسلر محمد ایوب زرکون جنرل کونسلر حمید اللہ زرکون کونسلر نصیب اللہ شادوزئی اور دیگر نے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا ء اللہ خان زیر ی کا دُکی کو ضلع بنا نے پر شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دُکی کو ضلع بنا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

کل کے عظیم الشان تاریخی جلسے سے ثابت ہوگیا کہ دُکی مسلم لیگ ن کا گڑ ھ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے کیلئے ایک ویژن رکھتے ہیں انکے وز یر اعلیٰ بنئے کے بعد صوبے کے حالات میں بہتر ی آئی ہے صوبے میں امن قائم ہونا انہی کی مر ہون منت ہے ٬ وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کو تار یکیوں سے نکالنے کیلئے بجلی کے جن منصوبوں پرُ کام شروع کیا ہے وہ قابل تعریف ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئیر نائب صدرسنیٹرسردار محمد یعقوب خان ناصر اور صوبائی مشیر برائے سمال انڈسٹریز سردار درمحمد ناصر کو بھی دُکی کو ضلع بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے عوام کا دیر نیہ مطالبہ پورا کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :