کوئٹہ٬ ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہندو نوجوان کے ورثاء سے تعزیت کا سلسلہ جاری

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) ساکران روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالے 18سالہ موٹر سائیکل سوار ہندو نوجوان پاون کمار کے ورثاء سے تعزیت کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ہفتے کے روز بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اوررکن بلوچستان اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی حب کے ہندو کمیونٹی ہال پہنچے جہاں انہوں نے متوفی پاون کمار کے والد ہوندل داس لاسی اور انکے بھائی مکیش داس لاسی سے اظہار افسوس کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے سندھ حافظ محمد نعیم ٬مولانا محمد یعقوب ساسولی٬ابراہیم دودا٬عالم انگاریہ٬حاجی سومار ٬خالد موندرہ٬سکندر بلوچ ٬بابل محمد حسنی ٬ممتاز لہڑی ٬وسیم ایوب رونجھو٬ رفیق مگسی٬اللہ بخش دلاری٬فریدہ دلاری٬علی آسکانی٬اشوک کمار لاسی٬لیلی رام لاسی٬آڈر مل لاسی٬کانتیش کمار٬مولچند لاسی٬آتما رام لاسی٬ایسر داس لاسی٬نارو بل ساگر لاسی٬موہن داس لاسی٬کشور لاسی٬شام لعل لاسی٬دنیش کمار لاسی ٬سنیل کمار لاسی سمیت علاقائی معززین کی بڑی تعداد شامل تھی۔

متعلقہ عنوان :