کوئٹہ٬ لیویز فورس دیر پا امن کو یقینی بنانے کے خودکو وقف کرے ٬ڈپٹی کمشنر خضدار
امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران اظہار خیال
اتوار 30 اکتوبر 2016 21:50
(جاری ہے)
لیویز فورس کے آفسران اور اہلکاران دیر پا امن کو یقینی بنانے کے اپنے آپ کو وقف کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن و امان سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ ضلع بھر میں عوام نے لیویز فورس پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ نہ صرف اہلکاران بلکہ لیویز افسران کے لیئے بھی بہت بڑا اعزاز ہے بلاشبہ اس اعزاز کو حاصل کرنے کے لیئے لیویز فورس نے جانی و مالی قربا نیاں دیں ہیں اب اس اعزاز کو برقرار رکھنے اور دیر پا امن کو یقینی بنانے کے لیئے مزید انتھک محنت کی ضرورت ہے انہوں نے قومی شاہراہ پر سفر کرنے والی ہر قسم کی گاڑیوں کی چیکنگ کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لیویز اہلکار اور افسران پر زوردیتے ہوئے کہا کہ لیویز چوکی انچارجوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ منشیات کی روک تھام سمیت کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی بھی شرپسند خضدار کے حدود سے گزرنے کی جرات نہ کرے انہوں نے تمام علاقائی افسران کو ہدایت کہ عدالتوں سے مفرور ملزمان کی گرفتاریوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ انہیں ان کے کیئے کی سزا قانون کے مطابق ملے اور مظلوموں کی داد رسی ہوانہوں نے کہا کہ کسی بھی فورس کے لیئے لازمی ہوتا ہے کہ وہ اپنے علاقے کے شریف اور قانون کا احترام کرنے والے شہریوں سے قریبی روابط رکھیں تاکہ بوقت ضرورت ان کا تعاون حاصل کیا جا سکے انہوں عوام الناس سے کہا کہ آج جس پیمانے پر عوام نے لیویز فورس پر اعتماد کیا ہے ہم اس اعتماد کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریں گے کیوں کہ عوامی مفادات ہی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.