اچھی صحت کے لئے کھیلوں میں حصہ لینا ضروری ہے‘ مہناز رشید

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:30

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)اچھی صحت کے لئے کھیلوں میں حصہ لینا ضروری ہے‘ سندھ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے‘ صرف ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے تو ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور یہی ٹیلنٹ ملک کا نام روشن کرے گا٬ نوجوان نسل تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں ۔

ان خیالات کا اظہارڈائنا بیوٹی کالج کی ڈائریکٹر مسز مہناز رشید نے اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر اسکول اسپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ایسا ماحول فراہم کریں کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں ودیگر مثبت سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن نے نوجوان نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کیا ہے اور یہ بڑا قدم ہے کیونکہ نوجوان نسل موبائل میں گم ہوکر اپنی صحت کو نقصان پہنچارہی ہے ٬ اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیرمین عامرکفایت نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف کھیل اور کھلاڑیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے اور نوجوان نسل موبائل کو چھوڑ کر میدان میں آگے آئے یہ انکے لئے بہت فائد مند ہے۔

اس موقع پر مہما ن اعزازی ظفریاب ٬ مسز ریحانہ بھٹی٬ چاچارضا اللہ راجپوت٬ سلیم اقبال٬ بینا واسطی٬ خالد خان ٬ ناصر جونیجو٬عقیل احمد ٬رممیز شیخ٬ محمد آصف ٬ انیلا خان ٬ حمیرہ راجپوت٬ معین الدین ٬اسرار علی چانڈیو٬ صدف خان٬ آصف اقبال٬ فیصل خان٬ ناظم عباسی٬ سرفراز چنڑ٬ مقبول احمد٬ اعجاز احمد٬ محمد عارف شیخ ٬ مسز مبینہ عارف کے علاوہ کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

افتتاحی تقریب کے بعد ٹگ آف وار کے مقابلے منعقد ہوئے بوائز مقابلے میں سٹی اسکول لیاقت کیمپس نے بیلو سی ہائی اسکول کو2-0سے٬ گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی اسکول نے حیات اسکول کو 2-0سے٬ ایجوکیٹر اسکول کیمپس ون نے الفرید اسکول ٹنڈوجام ٬ اسمارٹ اسکول نے ال مدینہ پبلک اسکول کو٬ 2-0سے سیمی فائنل میں سٹی اسکول لیاقت کیمپس نے گورنمنٹ کمپری ہنیسو اسکول کو 2-1سے ودوسرے سیمی فائنل میں دی ایجوکیٹر اسکول کیمپس ون نے اسمارٹ اسکول کو 2-1سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا٬ فائنل میں سٹی اسکول لیاقت کیمپس نے دی ایجوکیٹر اسکول کیمپس کو شکست دی کر چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا٬ گرلز کے مقابلوں میں سٹی اسکول لیاقت کیمپس نے حیات گرلز اسکول کو 2-1سے٬ بیلو سی اسکول نے الفرید اسکول ٹنڈوجام کو 2-0کو٬ایجوکیٹر کیمپس ون نے گورنمنٹ اپوا گرلز ہائی اسکول کو 2-0سے اسمارٹ اسکول نے المدینہ پبلک اسکول کو2-0سیشکست دی٬ سیمی فائنل میں سٹی اسکول لیاقت کیمپس نے بیلو سی اسکول کو 2-0سے ہرا دیا اور دی ایجوکیٹر کیمپس ون نے اسمارٹ اسکول کو 2-0ہرا دیا جبکہ فائنل میں سٹی اسکول لیاقت کیمپس نے دی ایجوکیٹر کیمپس ون کو شکست دے دی ۔