ضلعی افسران اور ماتحت اہلکاروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے دوکمیٹیاں قائم کر دی گئیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:30

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)محکمہ صحت پنجاب نے ضلعی سطح پرافسران اور ان کے ماتحت اہلکاروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے دوکمیٹیاں قائم کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے ضلع خانیوال سمیت صوبے بھر کی36اضلاع میں محکمہ صحت نے آفیسران اور ان کے ماتحت اہلکاروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے دوکمیٹیاں قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک کمیٹی محکمہ صحت نے آفسران اور ایک ان کے ماتحت اہلکاروں کی مانیٹرننگ کرے گی اور اچھی کارکردگی دیکھانے والے آفسران اور ان کے ماتحت اہلکاروں کو انعامات ان دونوں کمیٹیوں کی رپورٹ پر دیئے جائیں گے جب کہ کام نہ کرنے والوں کے خلاف بھی ان کمیٹیوں کی رپورٹ پرسخت ایکشن لیا جائے گا۔ محکمہ صحت کے افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں ڈی سی او خانیوال اور ای ڈی او صحت خانیوال ٬ڈی ایم او خانیوال ٬ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال جبکہ ایک فزیوتھرالشٹ شامل ہوگا جبکہ ماتحت اہلکاروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے ای ڈی او صحت خانیوال٬ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال٬ڈ ی ایچ او خانیوال ڈی ایم او خانیوال ڈی گی ایم این سی ایچ شامل ہیں۔