رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:30

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی اور چیئرمین یوسی ہیڈ مرالہ رانا عارف ہرناہ نے بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ کی ورکنگ با$نڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور ا نہیں امدادی رقوم کی چیک دئیے ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او فنانس سیالکوٹ شجاع قطب بھٹی اور اے سی سیالکوٹ میثم عباس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبھانی نے شہید ہونے والے محمد لطیف کی بیٹے محمد وسیم اور وکی عاشق کے والد عاشق علی کو 5٬5لاکھ روپے کے چیک دیئے جبکہ زخمی جن میں عاشق علی٬ وقار عاشق٬ نازیہ عنصر٬ بشری صدیق٬ غلام رسول٬ محمد وسیم٬ محمد اسلم اور عنصر علی کو فی کس 75ہزار روپے کے چیکس دیئے ۔