ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس٬ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:30

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس‘اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے منتخب عوامی نمائندوں کو مختلف محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مفاد عامہ میں ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں مقررہ میعاد کے اندر پایہء تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے میعار کو بہتربنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود ان منصوبوں کی نگرانی کریں تاکہ یہ منصوبے پائیدار ہوں اور عوام الناس عرصہ دراز تک ان منصوبوں سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو خادم اعلیٰ پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت زیر تکمیل اور مجوزہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ڈی سی او نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ میں منصوبوں کیلئے حکومت پنجاب نے فنڈز جاری کردیئے ہیں مجوزہ منصوبوں پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا ۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی٬ سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ٬ چودھری محمد اکرام٬ چودھری طارق سبحانی٬ چودھری ارشد وڑائچ٬ رانا عبدالستار خاں٬ محمد آصف باجوہ٬ رانا محمد افضل٬ رانا لیاقت علی اورذوالفقار غوری نے بھی اجلاس میں شرکت کی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل پر زور دیا ۔

ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خاں نے ضلع سیالکوٹ میں امن و امان کے بارے میں شرکاء اجلاس کو بریفنگ دی ۔ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی محرم الحرام میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کئے جانے والے بہترین انتظامات پر ڈی سی او اور ڈی پی او کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :