سرور شہید گورنمنٹ کالج گوجرخان میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام (آج)ادبی تقریب منعقد ہوگی

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:50

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) سرور شہید (نشان حیدر) گورنمنٹ کالج گوجرخان میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام آج دن 10 بجے ایک ادبی تقریب منعقد ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ اردو کے صدر نشین پروفیسر سید نسیم تقی جعفری کے اعلامیے کے مطابق اس تقریب میں مہمان خصوصی ممتازشاعر دانشور اورکالم نگار پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری اور مہمان اعزاز نامور صحافی اور ادیب ڈاکٹر زاہد حسین چغتائی ہونگے٬ کالج کے طلبہ مختلف موضوعات پر تقاریر کریں گے اور کلام اقبال بھی پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :