گوجرخان میں ٹریفک حادثہ ٬ ایک نوجوان جاں بحق‘ 4 شدید زخمی ہوگئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:50

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) گوجرخان میں ٹریفک حادثہ ٬2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے٬ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

موصو لہ اطلاعات کے مطابق کرونٹ کے رہائشی 4 بھائی محمد دانش٬محمد عاصم ٬محمد رمضان ٬قیصر اپنے موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے جس سے محمد دانش ولد محمد مسکین ساکن کرونٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ تینوں بھائی اور محمد رضوان ساکن ڈھوک شاہ عارف شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں محمد عاصم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔