Live Updates

بیرونی طاقتوں کے ساتھ ساتھ عمران خان بھی ملکی ترقی کے دشمن بنے ہوئے ہیں‘شیخ آفتاب احمد

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:50

ْ حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں کے ساتھ ساتھ عمران خان بھی ملکی ترقی کے دشمن بنے ہوئے ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف عوام کو گمراہ کرنا ہے٬ ایک سازش کے تحت وزیراعظم محمد نواز شریف کو کمزور کیا جا رہا ہے‘ سڑکوں پر آکر سیاست کرنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر دیں گے‘ حاجی شاہ کیلئے پوسٹ آفس اور اوور برج کی منظوری جلد دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمگاہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کے بعد جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر شیخ سلمان سرور٬چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ٬ملک طاہر اعوان٬شیخ اجمل ٬خاور سیٹھ٬شیراز خان٬سیٹھ رفیق بھولا ٬طلال بٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل اٹک اور تحصیل حضرو کے کونے کونے میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ہم نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ان کو پورا کیا جا رہا ہے‘ موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت آئی ایم ایف کے کشکول کو توڑ دیا گیا ہے۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں سی پیک منصوبے پر تیزی سے عملد رآمد جاری ہے جس سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی غریب اور بیروزگاری میں نمایاں کمی واقع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کرنے کے بجائے صوبہ کے پی کے میں توجہ دیں‘ صوبہ کے پی کے میں عوام بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں اور موصوف نئے پاکستان کے نعرے بلند کر رہے ہیں عوام اب ان کی باتوں میں آنے والے نہیں انکی دھرنا سیاست کو پوری قوم مسترد کر دے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :