فصل بر وقت منڈیوں تک پہنچانے کے لیے ہر طرف سڑکوں کا جال بچھا دیا ہی{{{‘ سردار محمد نواز خان

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:50

خان پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن ) کے ایم پی اے سردار محمد نواز خان رند نے معززین علاقہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب ظاہر پیر تا سمکہ کارپٹ روڈ کا کام شروع ہو جائے گا ٬ کسانو ں اور کاشتکاروں کی فصل بر وقت منڈیوں تک پہنچانے کے لیے ہر طرف سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے٬ 32 کروڑ روپے سے زائد خطیر رقم سے ظاہر پیر میںعنقریب سیورج نظام اور گندے پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔