علاقائی مفاد کیلئے ملکر فیصلے کریں گے‘{شجاع احمد

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ یو سی بگنوتر میں گرینڈ جرگہ کے دوران بانڈی میرا کے دو سیاسی گروپوں میں صلح ہو گئی اور علاقائی مفاد کیلئے ملکر فیصلے کریں گے٬ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نائب تحصیل ناظم شجاع احمد کی سربراہی میں سردار محمد شکیل کے گھر گرینڈ جرگہ کا انعقاد ہوا جو ناظم ویلج کونسل جمیل عباسی اور ملک جہانگیر خان٬ حاجی رمضان٬ محمد سعید عباسی کے درمیان صلح کرا دی گئی‘ اہلیان علاقہ نے سردار محمد شکیل اور شجاع احمد٬ کونسلر سردار حنیف٬ سردار محمد عتیق کو صلح کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔