ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن جامشوروکے بوائز انڈر19کرکٹ کے لئے کوچنگ کیمپ

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:50

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن جامشوروکے بوائز انڈر19کرکٹ کے لئے کوچنگ کیمپ ملک سکندر خان اسپورٹس کمپلیکس کوٹری میں شروع ہو گیا ہے ۔ ٹرائلز میں ڈی سی اے جامشورو سے تعلق رکھنے والے 150سے زائد کرکٹر ز نے حصہ لیا جبکہ مذکورہ تربیتی کیمپ8روز تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پہلے دن کے موقع پر کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کر نے سے متعلق لیکچر ز دیئے گئے۔

مذکورہ کیمپ کی کو چنگ کیلئے اختر بنگش ٬ میجر علی وجدان٬ جمشید بھٹو٬ ٬سلطان بلوچ ٬غلام حسین برفت اور اظہر منیر سموں نے کوچنگ کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر عمران آرائیں٬ جلال رحمن بلوچ٬ محمد خبیب ٬ سلیم الدین٬ خالد خان٬ اعجاز شیخ٬ پرویز احمد شیخ٬ مقصود کھو کھر ٬منور بھٹو٬ عبد الرئوف ٬ محمد سلیم ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :