ملائیشیا میں کھیلے گئے ایشین ہاکی چیمپیز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

کوانٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ملائیشیا میں کھیلے گئیایشین ہاکی چیمپیز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھی لے گئے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ بھارت نے پاکستان 2-3 شکست دیدی۔

(جاری ہے)

روایتی حریفوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں بھارت نے میچ کے 18 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد بھارت کی جانب سے دوسرا بھی گول کردیا گیا٬ تاہم پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرے ہاف میں بھارتی خسارہ کم کرتے ہوئے پہلا گول کیا٬تیسرے کوارٹر کا اختتام تک دو٬ دو گول سے میچ برابر رہا تاہم چوتھے ہاف میں بھارت نے گول کرکے برتری حاصل کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

بھارت کی جانب سے روپندرپال٬عفان یوسف اورتھیماما نے گول اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے علیم بلال اورعلی شان نے گول اسکور کیے۔

متعلقہ عنوان :