مشال ملک سے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ملاقات

چوہدری سرور کا بھارت سے یاسین ملک کو فوری سفری دستاویزات فر اہم کر نے کا مطالبہ

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) کشمیری لیڈریاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ملاقات‘ چوہدری سرور نے بھارت سے یاسین ملک کو فوری سفری دستاویزات فر اہم کر نے کا مطالبہ کر دیا جبکہ مشال ملک نے کشمیر کا مسئلہ اور یاسین ملک کی گر فتاری کا معاملہ لندن اور یورپ میں اجاگر نے پر شکر یہ ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز سابق گورنر چوہدری محمدسرور نے تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین وسیم چوہدری اور عامر رحمن کے ہمراہ مشال ملک اور انکی والدہ سے ملاقات کی اور انکو یاسین ملک کی رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ بھی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر نے کی اور کشمیر یوں کی جد وجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے اس موقعہ پر مشال ملک نے کہا کہ چوہدری محمدسرور نے اپنے 10روزہ دور لندن اوریورپ کے دوران جس طر ح مسئلہ کشمیر کو حل کر نے اور یاسین ملک کی رہائی کیلئے آواز بلند کی ہے پوری فیملی اس پر انکا شکر یہ ادا کرتی ہے جبکہ چوہدری سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کشمیر کی آزادی کی تحر یک کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ خطے میں امن کیلئے کل نہیں آج ہی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر نا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :