سکھرمیں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے ناقص نظام پر نساسک کے خلاف ایس ڈی سے کی واری تڑ سے غریب آباد تک احتجاجی ریلی

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سکھرمیں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے ناقص نظام پر نساسک کے خلاف ایس ڈی سے کی واری تڑ سے غریب آباد تک احتجاجی ریلی ٬ ریلی کے شرکاء کا غریب آباد میں گندے پانی میں کھڑے ہو کر احتجاج اور نعرے بازی ٬ نساسک کے ادارے نے سندھ کے تیسرے بڑے شہر کو کچرہ کنڈی اور گندے پانی کا تالاب بنا دیا ہے ٬ رہنمائوں کا خطاب تفصیلات کے مطابق سکھرمیں صفائی ستھرائی اور نکا سی آب کے ناقص نظام کے خلاف سکھر ڈولپمنٹ الائنس (ایس ڈی ای) کی جانب سے واری تڑ روڈ سے غریب آباد تک احتجاجی ریلی نکا لی گئی جس کے شرکاء نے نساسک حکام کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی ریلی کے شرکاء نے غریب آباد پہنچ کر وہاں پر جمع نالیوں اور گٹروں کے گندے پانی میں کھڑے ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس مو قع پرمظاہرین کی قیا دت کرنے والے ایس ڈی اے کے صدر جاوید میمن ٬ غلام مصطفی پھلپوٹو ٬ حاجی پرویز چنہ و دیگر نے اپنے خطابات کرتے ہو ئے کہا کہ نساسک نے سندھ کے اس تیسرے بڑے شہر کو کوڑے کرکٹ اور کچرے کا ڈھیر اور گندے پانی کا تالاب بنادیا ہے شہر کا کوئی علاقے ایسا نہیں ے جہاں پر نساسک کی ناہلی کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر نہ لگے ہوں اور گندہ پانی جمع نہ ہو نساسک حکام شہریوں کی جانب سے کی جانے والی شکایات پر کان نہیں دھرتے شہر کوجان بوجھ کر بتاہ کیا جا رہا ہے سکھتر انتطامیہ اور منتخب نمائندیخواب خرگوش کے مزے لے رہے ہین انہوں نے شہر کو تباہ کرنے کا ٹھیکہ نساسک کو دے رکھا ہے جس نے شہر بھر کو بیماریوں میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ایس ڈی اے نے شہر کے مسائل کے حل کے لیے جو تحریک شروع کی ہے وہ ان کے حل تک جا ری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :