2018 کے الیکشن میں خیبرپختونخواکے عوام اے این پی کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیںگے٬شاہ فرمان

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیربرائے آبنوشی شاہ فرمان نے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پختونوں ٬اسلام اورپاکستان کے خلاف بات کی ہے اور پاکستان کے دشمن ہمیشہ ان کے دوست رہے ہیں لیکن 2018 کے الیکشن میںخیبرپختونخوا کے عوام اے این پی کی سیاست کوہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے مانکی شریف نوشہرہ میںضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے منعقد ہونے والے بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ٬ ایم این اے عمران خٹک ٬صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکاخیل اور اراکین صوبائی اسمبلی خلیق الرحمن ٬ادریس خان نے بھی خطاب کیاجبکہ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

شاہ فرمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے عوام کو بنیادی سہولتیںجیسے تعلیم٬ صحت فراہم کیں پورصوبے کانظام ٹھیک کیا اورعمران خان کی قیادت میں پورے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور2 نومبر کو یہ جدوجہد کامیاب ہوگی۔

انہوںنے وزیر اعلیٰ کو مانکی شریف نوشہرہ میںکامیاب جلسہ کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ ممبران صوبائی ااسمبلی میاں خلیق الرحمان اورادریس خان نے بھی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانکی شریف کے جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ نوشہرہ کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :