موسم سرما کی آمد ٬یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں٬اتوار کا دن 25گھنٹے کا ہوگیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) جرمنی سمیت بہت سے یورپی ملکوں میںموسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گھڑیا ں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی یورپ میں ہفتہ انتیس اکتوبر اور اتوار تیس اکتوبر کی درمیانی شب موسم سرما کے معیاری وقت کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں گزشتہ رات تین بجے تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں۔

اس طرح اتوار کا دن بظاہر 24 گھنٹے کا ہے لیکن اس کی طوالت 25 گھنٹے تھی ۔ مغربی یورپی ملکوں میں تمام گھڑیاں اس لیے ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں ہیں کیونکہ مارچ کے آخر میں موسم گرما کے معیاری وقت کے آغاز پر تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی تھیں۔ مارچ کے آخری اتوار کا دورانیہ صرف 23 گھنٹے ہوتا ہے لیکن 24 گھنٹے گنا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :