Live Updates

کارکنان عمران خان کی کال پر اسلام آباد پہنچیں٬وفاق کو پرویز خٹک کو اسلام آباد آنے سے نہیں روکنا چاہیے٬ ہمارے وکلاء کی ٹیم (آج) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ کارکنان عمران خان کی کال پر اسلام آباد پہنچیں٬وفاق کو پرویز خٹک کو اسلام آباد آنے سے نہیں روکنا چاہیے٬ ہمارے وکلاء کی ٹیم (آج) پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گی ۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر کارکن بڑی تعداد میں اسلام آباد آجائیں گے ٬بنی گالہ میں پندرہ ہزار کارکنان کے کھانے کا بندوبست کر سکتے ہیں ٬ پی ٹی آئی چیئرمین اپنے کارکن کو مایوس نہیں کریں گے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ حکمران اپنی کرپشن بچانے کے لئے دیوار کے پیچھے چھپ رہے ہیں اور بنی گالہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے ٬ ہمارے وکلاء کی ٹیم کل اسلام آبادہائی کورٹ میں ہوگی اور امید ہے کہ ہمیں عدالت سے ریلیف مل جائے گا ٬ حکومت خود اسلام آباد میں جلسے کر رہی ہے اور قانون صرف پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دھرنے کے تمام انتطامات مکمل کر لئے ہیں ٬ میں نے عمران خان کا بلند مورال دیکھا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات