کارکن دھرنے میں شرکت کے لئے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں ٬ فیصلہ کن وقت آگیا ہے ٬عمران خان کا آڈیو پیغام

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کارکن دھرنے میں شرکت کے لئے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں ٬ فیصلہ کن وقت آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ کارکن ہر صورت اسلام آباد پہنچیں اور فیض آباد اور زیروپوائنٹ کے درمیان جمع ہو جائیں ٬ حکمران فیملی امیر جبکہ غریب دن بدن غریب ہوتاجا رہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ اب فیصلہ کن وقت آگیا ہے اور ہم اسلام آباد میں بہت بڑا اجتماع اکٹھا کرنے لگے ہیں ۔