لاہور سمیت پورے پنجاب میں کل سے سی این جی اسٹیشن اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فر اہمی بند کر نے کا اعلان

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:40

لاہور سمیت پورے پنجاب میں کل سے سی این جی اسٹیشن اور صنعتی سیکٹر کو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) لاہور سمیت پورے پنجاب میں آج (سوموار) سے سی این جی اسٹیشن اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فر اہمی بند کر نے کا اعلان جبکہ2نومبر کے بعد سوئی گیس کی فراہمی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق ایل این جی کی درآمد میں کمی وجہ سے 31اکتوبر سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سی این جی اسٹیشن کو صبح6بجے سے گیس کی سپلائی بند کی جارہی ہے جبکہ صنعتی سیکٹر کو بھی8گھنٹے کیلئے گیس کی سپلائی بند کی جا رہی ہے اور اگر صورتحال بہتر ہو گی تو اس پر2نومبر کے بعد گیس کی فراہمی کر نے یا نہ کر نے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔