لنڈی کوتل ‘ کسٹم حکا م کی کارروائی‘ دو کلو سو نا بر آمد‘ سمگلر گرفتار

اتوار 30 اکتوبر 2016 20:10

لنڈی کوتل۔30اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)طورخم میں کسٹم حکا م کی کارروائی‘ مسا فر سے دو کلو سو نا بر آمد کرکے سمگلر کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پا ک افغان بارڈر طور خم پر اتوار کے روز کسٹم سپرنٹنڈنٹ نعیم خان نے سکریننگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے پا کستان سے افعا نستا ن جانے والے مسافر کے سا مان سے دو کلو سونا ( 196تو لے ) برآ مد کیا اور ایک سمگلر محمد نعما ن ولد محمد ظر یف سا کن افعا نستا ن کو گرفتا ر کیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔کسٹم حکام طورخم نے گرفتا ری اور سونا برآمد گی کی تصدیق کی ۔سپرنٹنڈنٹ نعیم خان نے بتا یا کے کسٹم حکا م کی سمگلنگ کے خلا ف کاروائیا ں جا ری ہے انہوں نے کہا کے کسٹم حکا م طو رخم پوری طرح الرٹ ہے ۔