سکھر٬وفاقی حکومت نے ہمیشہ سندھ کے حقوق ضبط کئے ہیں ٬ امیر بخش خان بھٹو

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے مرکزی رہنما امیر بخش خان بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ سندھ کے حقوق ضبط کئے ہیں جس کی وجہ سے سندھ کئی مسائل سے دوچار ہے ہم نے تین سال مسلم لیگ ن کیساتھ رہ کر سب سے بڑی غلطی تھی ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے آصف زرادری کے کہنے پر سردار ممتاز بھٹو و دیگر رہنمائوں کو کسی قسم کے اختیارات نہیں دیئے جس کے خلاف میں نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں منعقد سندھ نیشنل فرنٹ کے ڈویژنل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سندھ نیشنل فرنٹ کے وائیس چیئرمین اللہ واریوسومرو ٬ ڈویژنل صدر شہزادو بھٹو ٬ ولی اللہ اندھڑ و دیگر رہنمائوں اور عہدے داروں نے شرکت کی اجلاس میں سندھ نیشنل فرنٹ کی تنظیم سازی سمیت دیگر معمالات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنمائوں نے کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ کے قائد سردار ممتاز بھٹو نے سندھ کے حقوق کی بحالی کے لئے سندھ نیشنل فرنٹ کو دوبارہ بحال کر کے سندھ کی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے سندھ کے ساتھ ہونی والی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کیلئے سندھ نیشنل فرنٹ میدان سیاست میں اتر چکی ہے انشاء اللہ سندھ اور اس میں بسنے والے لوگوں کو حقوق سے محروم رکھنے والے عناصروں کو بے نقاب کیا جائیگا اجلاس میں تمام عہدے داروں اور رہنمائوں نے سندھ نیشنل فرنٹ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کا عہد بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :