ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں حلا رکاوٹوں کودور کیا جائے ٬وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو ہدایت

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر کے حکام کوہدایت کی ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں حلا رکاوٹوں کودور کیا جائے وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر کا اکتوبر 2016 کا ریونیو محصولات جمع کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر نے اکتوبر کے ریونیو جمع ہونے بارے وزیر خزانہ کو مطلع کیا اور سالانہ ٹیکس ریٹرن کو فائل کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا وزیر خزانہ نے کہاکہ ٹیکس ریٹرن کو فائل کرنے میں تمام مشکلات کو دور کیا جائے ٹیکس پیئر کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ٹیسک ریٹرن بروقت فائل ہوسکے۔ (عابد شاہ/شہزاد)

متعلقہ عنوان :