کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئین شپ ٬پاکستان نے چارمیڈلز جیت لئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:50

پینانگ٬ملائیشیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئین شپ میں پاکستان نے چارمیڈلز جیت لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پینانگ ملائیشیا میں جاری کامن ویلتھ سینئر۔ جونئیر اینڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے 2 گولڈ ایک سلور اور ایک براونز میڈل جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے یوتھ ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں میں طلحہ طالب نے 62کلو گرام کی کیٹگری میں سونے کا۔

(جاری ہے)

فرحان امجد نے 77 کلو گرام پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 105 کلو گرام پلس کی ویٹ کیٹگری میں مجموعی طور پر 369 کلو گرام وزن اٴْٹھا کر پاکستان کے لئے چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ 105 کلو گرام پلس کی ویٹ کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی نیوزی لینڈ کے لٹی ڈیوڈ اینڈریو نے بھی انکے برابر 369 کلو گرام وزن ہی اٴْٹھایا تاہم انکا اپنا وزن کم ہونے کی وجہ سے انہیں فاتح اورسونے کے تمغے کا جبکہ نوح بٹ کو چاندی کے تمغے کا حقدار قرار دیا گیا۔

چیمپئین شپ میں ہونے والے سینئر کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں پاکستان کے لئے چوتھامیڈل جو کہ کانسی کا تھا بھی پاکستان کے نوح بٹ نے 105 کلو گرام پلس کی ویٹ کیٹگری میں حاصل کیا