ایف سی کی ڈیرہ بگٹی اور سبی میں کارروائیاں ٬تخریب کاری کامنصوبہ ناکام ٬دیسی ساختہ بم اور12کلوگرام بارودی موادبرآمد

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) فرنٹئیر کور بلوچستان کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ بگٹی اور سبی میں کارروائیاں ٬تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناکر دیسی ساختہ بم اور12کلوگرام اینٹی ٹینک مائن برآمدکرکے قبضے میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان نے اطلاع پر ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیف نالہ سے دیسی ساختہ آئی ای ڈی برآمدکرکے ناکارہ بنادیا اسی طرح سبی کے علاقے جلری میں سڑک کے کنارے نصب 12کلوگرام اینٹی ٹینک مائن برآمدکرکے ناکارہ بنادیا ۔

متعلقہ عنوان :