نظریہ پاکستان اور حرمین شریفین کی حفاظت سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے پرویز مشرف ملک کا غدار ہے انہوںنے نہ صرف ملک کا ائین توڑا بلکہ امریکہ کو بھی راستہ دیا جن افغانیوں نے روس کے خلاف جہاد میں حصہ لیا انہوںنے پاکستان کا بھی دفاع کیا افغانیوں کو زبردستی ملک سے باہر نکالنا قابل افسوس ہے

جماعت ا سلامی پاکستان کے نائب ا میر پروفیسر ابراھیم کا نظریہ پاکستان اور تحفظ حرمین شیریفین کانفرنس ‘‘ سے خطاب

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:40

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) جماعت ا سلامی پاکستان کے نائب ا میر پروفیسر ابراھیم نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان اور حرمین شریفین کی حفاظت سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے پروی مشرف ملک کا غدار ہے انہوںنے نہ صرف ملک کا ائین تھوڑا بلکہ امریکہ کو بھی راستہ دیا جن افغانیوں نے روس کے خلاف جہاد میں حصہ لیا انہوںنے پاکستان کا بھی دفاع کیا افغانیوں کو زبردستی ملک سے باہر نکالنا قابل افسوس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ خیلہ میں مرکزی جمعیت اھل حدیث کے زیر اہتمام ’’نظریہ پاکستان اور تحفظ حرمین شیریفین کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس سے جمعیت اہل حدیث کے صوبائی شیخ فضل رحمان مدنی ٬ صوبائی ناظم اعلیٰ حاجی گل زمان ٬ نائب ناظم اعلیٰ شاہ روئیدار ٬ محمد عمر قریشی ٬ مولوی سعیدا لرحمان٬ ناظم تبلیغ اسلام کے پی کے محمد افضل سلفی ٬ حاجی ایوب خان ٬ مفتی ارشاداور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا ٬ یوتھ فورس کے مرکزی کے امیر ذاکر ارلرحمان صدیقی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر ازادہوا مگر یہاں فیصلے کے قانون پر ہورہے ہیں بعض لوگ اسلام کا نام استعمال کرکے اسلام اباد جانا چاہتے ہیں جہاں ہو ایوانوں میں بیٹھ کر نفاذ شریعت کے لئے لفظ بھی ادا نہیں کرتے پروفیسر ابراھیم نے کہا کہ شام٬ عراق ٬ یمن اور دیگر اسلامی ممالک میں مسلمان اندرونی فسادات کے شکار ہیں ان حالا ت میں نواز شریف سمیت مسلم ممالک کے سربراہان کافرض بنتا ہے کہ وہ متحد ہوکر عالم کفر کے خلاف کردار ادا کریں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شریعت نافذ ہونے سے دنیا کا سپر طاقت بن سکتا ہے مگر حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے لئے ائین سے روگردانی کی ہے ۔