کرپٹ اور بدعنوان افراد کو ملکی نظام چلانے اور سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں ٬کرپشن اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا

امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ اور بدعنوان افراد کو ملکی نظام چلانے اور سیاست کرنے کاکوئی حق نہیں ٬کرپشن اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ان خیالات کا اظہار اپنے رہائشگاہ پر کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران وکارکنان بڑی تعداد میں موجودتھے۔ کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے صابرحسین اعوان نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ملک کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنے کے لیے کرپشن فری پاکستان مہم کا آغازسب سے پہلے کیا جس کی بدولت عوامی سطح پر بڑے بڑے مگرمچھوں کی اصلیت سامنے آئی جو ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل رہے ٬ حکمرانوں نے پاکستانی عوام کو قرضوں میں ڈبودیا ہے اورعوام کے پیسوں سے بیرون ملک میں کاروبار کھول رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے٬اس لیے ضروری ہے کہ قوم کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک دینی اور سیاسی جماعت ہے جو ملک کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتی ہے عوام کو معاشرے اور ملک کی ترقی کیلئے ایک دیانتدار اورباصلاحیت قیادت کا انتخاب کرنا ہوگاجو ملک اورقوم کا درد اپنے سینے میں رکھتی ہو تب ہی ملک کو موجود ہ مسائل سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :