پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی پر فٹ بال اسٹیڈیم ٬شوٹنگ بال اور والی بال کورٹ کے لئے ٹینڈر کا اجرا ء ہوگیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی پر فٹ بال اسٹیڈیم ٬شوٹنگ بال اور والی بال کورٹ کے لئے ٹینڈر کا اجرا ء ہوگیا ۔بہت جلد شاہ فیصل کالونی کے نوجوان کھیلوں کی تمام سہولت سے آراستہ مثالی اسٹیڈیم پر اپنی صحت مند سرگرمیوں کسے حصول سے مستفید ہوسکیں گے ۔پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کو مثالی فٹ بال اسٹیڈیم بنا نے کے حوالے سے کاموں کے ٹینڈر کے اجراء پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ٬جنرل سیکریٹری محمد اجمل ٬سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور خازن اعجاز احمد نے صوبائی وزیر کھیل سرداد محمد بخش مہر سے اظہار تشکرکرتے ہوئے پنجاب گرائونڈ کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی کاوشوں پر سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا کھو ڑو اور چیف انجینئر اسلم مہر کوخراج تحسین پیش کیا ہے ٬حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ پنجاب گرائونڈ میں نئے تعمیر ہونے والے شوٹنگ بال کورٹ جو کہ سندھ کا پہلا شوٹنگ بال کورٹ ہوگا اسے پاکستان پیپلز پارٹی بنیادی رکن سابق وفاقی وزیر اور شوٹنگ بال کے سابق پلیئر غلام محمد مہر کے نام سے منسوب کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہاکہ سابق سیکریٹری اسپورٹس و ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لیئق احمد نے 2015؁ء میں پنجاب گرائونڈ میں منعقد کھیل کے تقریب میں یہاں کے نوجوانوں سے اس گرائونڈ کو کھیل کا معیاری اسٹیڈیم بنا نے کا وعدہ کیا تھا جو کہ آج سندھ حکومت نے یہاں کے نوجوانوں کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا عہد یداروں نے سابق سیکریٹری اسپورٹس لیئق احمد خان کو بھی گرائونڈ کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :