زون 7’اے‘ ڈویثرن لیگ ‘ پاک سورتی کے ہاتھوں آصف آباد شکست سے دوچار

فاتح ٹیم نے 201رنز کا ہدف 6وکٹ پر حاصل کرلیا‘ ظہیر احمد اور بلال شاہ کی نصف سنچریاں

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاک سورتی نے آصف آباد اسپورٹس کو کے سی سی اے زون7’اے‘ ڈویثرن لیگ میں اپ سیٹ شکست سے دوچارکردیا۔ فاتح ٹیم نے 201رنز کا ہدف 6وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔ ظہیر احمد اور بلال شاہ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بلال احمد اور محمد اصغر نے اپنی عمدہ بولنگ سے فتح میںکلیدی کردار ادا کیا۔آصف آباد اسپورٹس گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوم ٹیم آصف آباد اسپورٹس 39اوورز میں 200رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

زبیر ملک 42٬ شیراز احمد 31٬قاضی 28اور ذیشان نے 25رنز کا حصہ ڈالا۔ محمد اصغر نے 35رنز اور بلال احمد نے 42رنز کے عوض 3,3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔حسیب نے 2وکٹوں پر اکتفا کیا۔پاک سورتی نے مطلوبہ ہدف کیلئے 6وکٹیں گنوائیں اور 38اوورز میں 202رنز کا مجموعہ حاصل کرکے 4وکٹوں سے سرخرو رہی۔ ظہیر احمد نے 7چوکوں کی مدد سے 74اور بلال شاہ نے 59رنز میں 5چوکے لگائے۔جہانزیب 34رنز بنانے میں کامیاب رہے۔حافظ امین نے 36رنز پر 3وکٹیں اڑائیں۔رضا بلال اور شیراز ایک ایک وکٹ اپنے نام کرسکے۔ایمپائرز اکبر خان اور محمد زاہد جبکہ آفیشل اسکورر اعظم شیخ تھے۔