لاہور میں حسب معمول 7 اتوار بازار لگائے گئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کے حکم پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی انسپکشن ٹیم نے امین اکبر چوپڑا ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائری) کی سربراہی میں مختلف اتوار بازاروں کو چیک کیا جن میں مون مارکیٹ اقبال ٹائون٬ ماڈل ٹائون٬ وحدت کالونی ٬ بیگم کوٹ٬ گلشن راوی اور شادمان شامل ہیں۔

غیر معیاری سبزی اور پھل فروخت کرنے والے 02 دکانداروں کے خلاف تھانہ مسلم ٹائون میں ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ لاہور میں حسب معمول 07 اتوار بازار لگائے گئے ۔ ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کل33 سبزیوں میں سی13سبزیوں (پیا ز ٬ٹماٹر٬ پالک٬ میتھی٬ مونگرے٬ بند گوبھی٬ پھول گوبھی٬ کھیا کدو٬ سبزمرچ٬ اروی٬ بھنڈی٬ کھیاتوری٬ شلجم)کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور10سبزیوں ( آلو ٬ کچا چھلکا ٬آلو شوگر فری٬ آلو سٹور٬ کریلے٬ ٹیندے دیسی٬ لیموں چائنہ٬ شملہ مرچ٬ مٹر٬ مولی٬ پھلیاں لوبیا)کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ10سبزیوں ( لہسن دیسی٬ لہسن چائنہ٬ ادرک چائنہ٬ بینگن ٬ کھیرا دیسی٬ گاجر دیسی٬ گاجر چائنہ٬ ساگ ٬ پھلیاں رواں ٬ ادرک تھائی لینڈ)کی قیمتیں برابر رہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح کل33پھلوں میں سے 07 پھلوں(کیلا درجن٬ خربوزہ٬ جاپانی پھل٬ امرود٬ انگور کالا٬ انگور ٹافی دوم٬ گنڈیریاں)کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ12پھلوں (سیب کالا کولو٬ دوم٬ سیب گولڈن ٬ سیف سفید٬ سنگاڑے٬ کھجور ایرانی٬ اناردیسی٬ انار قندھاری اول٬ انارقندھاری دوم٬ انار بدانہ٬ شکر قندی اور انگور سندرخانی )کی قیمتوںمیںاضافہ ہوا جبکہ 14 پھلوں (سیب وانا٬ سیب کالا کولو اول٬ سیب کالا کولو میدانی٬ سیب امری ٬ کھجور اصل ٬ مسمی درجن٬ مالٹا درجن٬ گریب فروٹ فی عدد ٬ مکئی کے سٹے ٬ انگور بدانہ٬ انگور ٹافی اول٬ ناریل فی عدد ٬ ناشپاتی چائنہ٬ کینو درجن) کی قیمتیں برابر رہیں۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکمے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :