گیپکو نی47 واں واپڈا انٹر یونٹ کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے چیئرمین واپڈا کی جانب سے گیپکو ٹیم کیلئے ایک لاکھ ٬ میپکو ٹیم کیلئے 75ہزار اور فیسکو ٹیم کیلئے 50ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان واپڈا گذشتہ 55 سال سے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے‘چیئرمین واپڈا کا تقریب سے خطاب
اتوار 30 اکتوبر 2016 19:30
(جاری ہے)
ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر انہوں نے فیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر٬ فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن اور واپڈا سپورٹس بورڈ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
اُنہوں نے فائنل میچ دیکھنے کے لئے آنے والے اہلیانِ فیصل آباد کے جوش و جذبے اور کھیلوں سے لگائو کی بھی تعریف کی ۔اپنے خطاب میں چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا گذشتہ 55سال سے بھی زائد عرصے سے پاکستان میں کھیلوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے واپڈا اپنے کردار کو ایک نئے عزم کے ساتھ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے شدت پسندی ختم کرنے کیلئے کھیلوں کا فروغ نہایت موثر کردار ادا کر سکتا ہے اور اس مقصدکے پیش نظر واپڈا ایک جامع حکمتِ عملی تیار کر رہا ہے جس کے تحت ملک بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات بھی شامل ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ)نے کہا کہ اُن کیلئے یہ بات خوشی کا باعث ہے کہ واپڈا کے کھلاڑی نہ صرف قومی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کیلئے کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کی مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر 58 ٹیمیں ہیں جن میں سے 34 مردوں جبکہ 24 خواتین کی ہیں ۔ اس وقت واپڈا کی 25 ٹیمیں قومی چیمپین جبکہ 21 رنرز اپ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا نے اپنی سماجی ذمہ داری(Corporate Social Responsibility) کے تحت ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے 4 نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں ۔ ان اقدامات میں واپڈا سپورٹس انڈائومنٹ فنڈ٬ واپڈا ایتھلیٹکس کولٹس٬ فوکس آن فٹنس اینڈ فیلڈنگ اور T-12کرکٹ شامل ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.