دوسری تین روزہ انٹرنیشنل پاکستان گرین بلڈایکسپو اینڈ کانفرنس اختتام پذیر

ماحول دوست تنظیموں اور افراد کو گرین ایکسی لینسی ایوارڈز دئیے گئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ایکسپو سینٹر میں جاری دوسری تین روزہ انٹرنیشنل پاکستان گرین بلڈ ایکسپو اینڈ کانفرنس 2016 ہفتے کو اختتام پذیر ہو گئی۔ نمائش پاکستان گرین بلڈنگ کونسل اور فیکٹ ایگزیبیشنز کے تحت منعقد کی گئی تھی۔ نمائش کے دوران پاکستان میں پہلی بار پاکستان گرین بلڈنگ گائیدلائنز جار ی کر دی گئیں۔

ماحول دوست عمارتوں کے فروغ میں خدمات انجام دینے والے اداروں اور شخصیات کو ایوارڈز بھی دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اختتامی تقریب میں فیکٹ ایگزی بیشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم خان تنولی٬ پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسراقرب علی رانا٬ ڈائمنڈ جمبولون کے جنرل منیجر ٹیکنیکل نثار محی الدین٬دی پروڈکٹ گروپ کے سی ای او جنید وہرا٬ بلڈ پرو کے ڈائریکٹر تران شیخ اور ایکزونوبل AkzoNobel کے ریجنل سیلز منیجر ساؤتھ عثمان علی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گرین بلڈنگ گائیڈلائنز کے اجراء کی تقریب میں نیشنل انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا)٬ سندھ انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (سیکا)٬ پنجاب انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (پیکا)٬ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ ای)٬ پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)٬ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد)٬ انسٹی آف آرکیٹکٹس پاکستان (آئی اے پی)٬ انسٹی آف انجینئرز پاکستان (آئی ای پی )٬ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرونک اینڈ الیکٹریکل انجینئرز ٬ کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ)٬ ہیٹنگ٬ وینٹی لیشن٬ ائیر کنڈیشنگ اینڈ ریفریجریشن پاکستان (ایچ وی اے سی اینڈ آر)٬ کراچی الیکٹرک٬ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹیرئیر ڈیزائنرز اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ گرین بلڈنگ ڈیزائن اور تعمیراتی گائیڈلائنز پر عمل کیا جانا چاہیے تاکہ نئی اور موجودہ عمارتوں میں توانائی کی بچت کر کے ملک میں بجلی اور پانی کی کمی پر قابو پایا جا سکے۔ نمائش کے دوران پہلی بار پاکستان گرین ایکسی لینسی ایوارڈز بھی منعقد ہوئے جس میںسات مختلف کیٹیگریز میں ماحول دوست عمارتوں کے فروغ میں خدمات انجام دینے والے اداروں اور شخصیات کو سراہا گیا۔

گرین لیڈرشپ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی بریگیڈئیر شاہد حسن علی٬ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے سٹی کراچی بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد رفیق٬ نائب صدر آرکیشیا زون اے جہانگیر خان شیرپاؤ٬سربراہ سی ایس آئی ایس اینڈ سی آئی ایس سٹی بینک ڈالمین ہاربر فرنٹ کراچی کرنل چوہدری محمد صباح الدین اور ڈائریکٹر آرٹسٹک ملینرز گارمنٹس 4 مرتضیٰ یعقوب احمد شامل تھے۔

اس کے علاوہ سٹی بینک ڈالمین ہاربر فرنٹ کراچی کے شاہد عبداللہ کو سسٹین ایبل انٹرئیر ڈیزائن٬ ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے عاطف عثمانی کو سسٹین ایبل ماسٹر پلاننگ اینڈ آرکیٹکچرل ڈیزائن٬ عارف عثمانی کو سسٹین ایبل انفرااسٹرکچرل ڈیولپمنٹ٬ سٹی بینک کے یونس شیخ کو سسٹین ایبل انجینئرنگ ڈیزائن پبلک ہیلتھ٬ یوسف حسن کو سسٹین ایبل انجینئرنگ ڈیزائن ایچ وی اے سی آر اور اصغر صدیقی کو سسٹین ایبل انجینئرنگ ڈیزائن الیکٹریکل کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

نمائش کے دوران منعقد ہونے والی کانفرنس میں معروف مقررین نے تعلیمی سیشنز میں اپنے مقالے پیش کیے۔ انہوں نے توانائی اور پانی کی بچت کے سلسلے میں اپنے تجربات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ نمائش میں گرین بلڈنگ میٹریل٬ اینٹیں٬ ایچ وی اے سی آر سسٹمز٬ اپلائنسز٬ پینٹس٬ گلاس پروڈکٹس اور دیگر کئی اشیاء بھی ڈسپلے پر موجود تھیں۔ نمائش کے تینوں دن کاروباری اور عام افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خاص طو رپر ماحول دوست تعمیراتی سامان اور ڈیزائن میں دلچسپی لی۔ فیکٹ ایگزی بیشنز اور پاکستان گرین بلڈنگ کونسل کے تحت منعقدہ اس نمائش کا مقصد عام لوگوں٬ نجی و سرکاری تنظیموں اور اداروں میں ماحول دوست عمارتوں کے فروغ کی آگاہی پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :